Get Alerts

بھارتی فضائیہ کا AN-32 طیارہ آسام میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار

بھارتی فضائیہ کا AN-32 طیارہ آسام میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار

آسام:بھارتی فضائیہ (IAF) کا ایک AN-32 ٹرانسپورٹ طیارہ آسام کے ضلع جورہاٹ میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز کے بعد ایئر بیس پر لینڈنگ کر رہا تھا کہ اس دوران حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے فوراً بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کے لیے ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
بھارتی فضائیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آنا ابھی باقی ہیں۔
AN-32 ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ہے جو بھارتی فضائیہ میں اہلکاروں اور سامان کی نقل و حمل خصوصاً دشوار گزار اور پہاڑی علاقوں میں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔

ٹیگز: