Get Alerts

وزیراعظم کا اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت، قومی اتحاد پر زور

وزیراعظم کا اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت، قومی اتحاد پر زور

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کے باوجود اپوزیشن ان کے لیے “بھائیوں” کی حیثیت رکھتی ہے اور ان سے کوئی لڑائی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ بطور اپوزیشن لیڈر بھی اس وقت کی حکومت کو میثاقِ جمہوریت کی دعوت دیتے رہے ہیں تاکہ جمہوری تسلسل اور سیاسی استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2010 کے این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کے حصے میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا، اور اس فیصلے میں صوبہ پنجاب نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ترقیاتی حصے کو بڑھانے میں وفاقی حکومت اور صوبوں نے مشترکہ اتفاق رائے سے کام کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گوادر سے چمن تک شاہراہ کی تعمیر پر وفاقی حکومت کی جانب سے تقریباً 300 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، جو خطے کی معاشی ترقی اور رابطہ کاری کے لیے اہم منصوبہ ہے۔

وزیراعظم کے مطابق سیاسی اختلافات کے باوجود قومی معاملات پر اتفاقِ رائے وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ملک کو درپیش معاشی اور انتظامی چیلنجز سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔

ٹیگز: