یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ میں چینی اور ترک دستہ شریک ہو گا

 یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ میں چینی اور ترک دستہ شریک ہو گا

 راولپنڈی: یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستان کے درالحکومت اسلام آباد میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پریڈ میں چین کا فوجی دستہ اور  ترکی کا ملٹری بینڈ  بھی شریک ہو گا۔ واضح رہے یوم پاکستان کو منانے کیلئے ہر سال 23 مارچ کو خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں پاکستان کی مسلح افواج پریڈ بھی کرتی ہیں۔

1e9683de97b06887eab76c2a15c9b1b4

اس موقع پر ملک بھر سے لوگ فوجی پریڈ کو دیکھنے کے لیے اکھٹے ہوتے ہیں۔ 2008ء کے بعد سیکیورٹی خدشات اور ملک کو درپیش مسائل کے باعث پریڈ کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا لیکن 23 مارچ 2015ء کو 7 سال کے عرصے کے بعد فوجی پریڈ کا انعقاد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا ۔

جس میں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان اور مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا جس کی قیادت پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے خود کی تھی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں