مصر کے سابق صدر حسنی مبارک 6 سال بعد رہا

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک 6 سال بعد رہا

قاہرہ : مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو 6 سال بعد رہائی مل گئی ہے۔ کچھ روز قبل مصری عدالت نے حسنی مبارک کومظاہرین کے قتل کے الزام سے بری کردیاتھا۔

خبرایجنسی کے مطابق مصری پراسیکیوٹر نے حسنی مبارک کے خلاف دائر مقدمات کو ختم کردیا۔مصر کی سب سے بڑی اپیل کورٹ نے سابق صدر حسنی مبارک کو 2011 کے بغاوت کے دوران سینکڑوں مظاہرین کے قتل کی سازش کے الزام سے بری کر دیا ہے۔جون سنہ 2012 میں حسنی مبارک کو مظاہرین کو ہلاک کرنے کی سازش کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم اس سے اگلے برس تکنیکی وجوہات کی بنا پر اس مقدمے کو دوبارہ چلانے کا حکم دیا گیا تھا۔

حسنی مبارک ڈاکٹرز کی اجازت سے گھر جاسکتے ہیں تاہم حسنی مبارک ایک مقدمے کی تفتیش کے باعث ملک چھوڑنے سے قاصر رہیں گے۔ حسنی مبارک تاحال قاہرہ کے ملٹری اسپتال میں زیرحراست ہیں.