کرتار پور راہداری مذاکرات، بھارت کا پاکستانی صحافیوں کو ویزے دینے سے انکار

کرتار پور راہداری مذاکرات، بھارت کا پاکستانی صحافیوں کو ویزے دینے سے انکار
کیپشن: امید ہے کل کے کرتارپور راہداری پر مذاکرات دونوں ممالک کے لیے اچھی تبدیلی لائیں گے، ترجمان دفتر خارجہ۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرتار پور راہداری منصوبے پر مذاکرات کی کوریج کے لیے پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری نہیں کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور راہداری پر کل مذاکرات ہونے جا رہے ہیں جس کے لیے بھارت نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے نہیں دیے جس پر افسوس ہے۔

90c9c4bd19e57816b6b9b179d481bf16

ترجمان نے کہا کہ امید ہے کل کے کرتارپور راہداری پر مذاکرات دونوں ممالک کے لیے اچھی تبدیلی لائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ 30 سے زائد بھارتی صحافیوں نے کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی جب کہ بھارتی صحافیوں کے لیے وزیر خارجہ نے عشائیہ کا اہتمام بھی کیا تھا۔