خیبرپختونخوا کی جیلوں میں ملاقاتوں کا سلسلہ معطل کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کی جیلوں میں ملاقاتوں کا سلسلہ معطل کرنے کا فیصلہ

پشاور : خیبرپختونخوا کابینہ نے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر  تمام فیسٹولز، تعلیمی سرگرمیاں اور جیلوں میں ملاقاتیں معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ اتوار کو ہونیوالا وزیراعلیٰ کا جلسہ بھی موخر کردیا گیا۔ 

سرکاری حکام کے حوالے سے بتایا کہ کابینہ نے بڑے فیصلے کیے ہیں جس کے تحت سیاسی و پبلک اجتماعات پر پابندی، وزیراعلیٰ کا سوات میں ہونیوالا جلسہ معطل ، تمام تعلیمی ادارے 15 روز کے لیے بند کرنے ، تمام نجی و سرکاری ہاسٹلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ تمام امتحانات کو منسوخ کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ وفاق سے درخواست کی جائے گی کہ طورخم بارڈر کو بھی بند کیا جائے ۔

حکام کے مطابق عوام کو شادی اور دیگر تقریبات کم کرنے کی ہدایت کی جائے گی اور اس سلسلے میں مہم چلائی جائے گی ۔