عمران خان نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ کیلئے ٹکٹوں کی منظوری دیدی

عمران خان نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ کیلئے ٹکٹوں کی منظوری دیدی

پشاور : بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخوا سے سینٹ کے لئے ٹکٹوں کی منظوری دے دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جنرل نشست پر مراد سعید کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ مراد سعید کا کورننگ امیدوار اظہر مشوانی ہونگے ۔

ذرائع کے مطابق  فیصل جاوید، عرفان سلیم ، مرزا آفریدی اور خرم ذیشان کو بھی جنرل نشستوں پر ٹکٹ جاری کیا گیاہے۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اعظم سواتی اور ارشاد حسین کو ٹکٹ جاری کیا گیاہے ۔

 خواتین نشستوں پر عائشہ بانو اور روبینہ ناز کو ٹکٹ دیا گیاہے ۔ خیبرپختونخوا میں سینٹ کے 11 نشستوں کے لئے 2 اپریل کو انتخابات ہونگے جس کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔

مصنف کے بارے میں