حکومت پاکستان نے تعلیمی اداروں کے بعد شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر بھی پابند عائد کر دی

حکومت پاکستان نے تعلیمی اداروں کے بعد شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر بھی پابند عائد کر دی

لاہور :حکومت پاکستان نے تعلیمی اداروں کے بعد شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر بھی پابند عائد کر دی ،کومت پاکستان نے ملک میں 14 روز کے لیے بڑے اجتماعات، مذہبی تقریبات، شادی ہالز اور سینما گھروں پر پابندی لگادی، صرف 3 ایئر پورٹس پر بین الاقوامی پروازیں لینڈ کریں گی۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ریاست کے لیے لوگوں کے تحفظ سے بڑھ کر کچھ نہیں،معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس اعوان کے ہمراہ پریس بریفنگ میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے 28 کنفرم کیسز ہیں، مرض کے حوالے سے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی کل میٹنگ ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق قومی سطح پر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، آج فیصلہ کیا گیا کہ صرف 3 ایئرپورٹس پر انٹرنیشنل پروازیں آسکیں گی،معاون خصوصی برائے صحت نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی پروازیں صرف اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے آپریٹ ہوں گی۔