پشاور میں کورونا کی تیسری لہر، مزید 4 علاقوں میں لاک ڈاؤن

پشاور میں کورونا کی تیسری لہر، مزید 4 علاقوں میں لاک ڈاؤن
کیپشن: پشاور میں کورونا کی تیسری لہر، مزید 4 علاقوں میں لاک ڈاؤن
سورس: file

پشاور : پشاور میں بھی کورونا وائرس کی تیسری لہر آگئی ہے ۔ کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر پشاور کے مزید 4علاقوں میں مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آج شام 6بجے سے کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاﺅن لگایا جائیگا ۔حیات آباد فیز 1،فیز 6،گلبہار نمبر 4اور ڈیفنس کالونی میں مختلف مقامات پر لاک ڈاﺅن نافذ کیا جائیگا۔

متاثرہ علاقوں میں اشیاءضروریہ، ادویات، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔  متعلقہ علاقوں کی مساجد میں صرف5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی ۔خلاف ورزی کر نے والوں کےخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ  پنجاب کے لاہور سمیت 5 اضلاع کو بھی ہائی رسک قرار دے دیا گیا ہے، 5 فیصد سے زائد شرح کے اضلاع میں آج شب سے اگلے 15 روز تک سخت ایس او پیز لگانے کااعلان کیا گیا ہے۔

ان اضلاع میں تعلیمی اداروں، پارکس، ان ڈور شادی ہالز، میلوں اور زیادہ رش والی سرگرمیوں پر پابندی  عائد کر  دی گئی ہے جبکہ مارکیٹیں شام 6 بجے تک بند کر دی جائیں گی، صوبے میں 547 مزارات اور کھیلوں کی تمام سرگرمیاں بند کر دی گئی ہیں۔