مرضی کی سیٹ نہ ملنے پر اسد عمر کا پی آئی اے عملے سے جھگڑا

مرضی کی سیٹ نہ ملنے پر اسد عمر کا پی آئی اے عملے سے جھگڑا
کیپشن: مرضی کی سیٹ نہ ملنے پر اسد عمر کا پی آئی اے عملے سے جھگڑا
سورس: file

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر اسلام آباد سے کراچی جانے والی فلائٹ میں الاٹ کردہ سیٹ کی بجائے دوسری سیٹ پر بیٹھنے پر بضد، فیور نہ ملنے پر پی آئی اے عملے پر برس پڑے۔

وفاقی وزیر اسد عمر اسلام آباد سے کراچی جانے والی فلائٹ میں الاٹ کردہ سیٹ کی بجائے دوسری سیٹ پر بیٹھنے پر بضد، فیور نہ ملنے پر پی آئی اے عملے پر برس پڑے اس موقع پر اسی پرواز پر سوار ممبر قومی اسمبلی عبدالقادرپٹیل اوروفاقی وزیر امین الحق بھی وفاقی وزیر کے طرز عمل کو حیرت سے دیکھتے رہے۔ 

وفاقی وزیر اسد عمر بورڈنگ کارڈ پڑھے بغیر پی آئی اے عملے کی سیٹ پر جا بیٹھے ۔عملے نے وفاقی وزیر اسد عمر کو الاٹ سیٹ نمبر 13 کے بجائے 11 نمبر پر بیٹھنے بارےآگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر اسد عمر فیور نہ ملنے پر پی آئی اے عملے پر برس پڑے کہا کہ پیسے دے کر ٹکٹ خریدی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ آپ نے ایک گھنٹے سے تماشا لگا رکھاہے۔ اسد عمر اسلام آباد سے کراچی جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز سے باہر نکل آئے پی آئی اے کا عملہ منتیں کرکے اسد عمر کو مناکر واپس جہاز میں لایا۔وفاقی وزیر نے پھر بھی سیٹ نمبر 13 سی پر بیٹھنے سے انکار کردیا۔جس کے بعد پی آئی اے عملے نے اسد عمر کو بلک ہیڈ کشادہ سیٹ نمبر 12 الاٹ کی۔