اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھان متی کا کنبہ حکومت گرانا چاہتا ہے لیکن نہ وزیر اعظم نہ ہی وزیر اعلی کےامیدوار کا وجود ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کا مقصد صرف کیسز سے نجات ہے ، پاکستان کا صرف ایک ہی لیڈر ہے عمران خان۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن والےسارے تاش کے پتے ہیں پھونکوں سے گر جانے والے، ایک دھکا دیا تو بکھر جائینگے۔
بھان متی کا کنبہ حکومت گرانا چاھتا ہے لیکن نہ وزیر اعظم کےامیدوار کا وجود ہے نہ وزیر اعلی کا، مقصد صرف کیسز سے نجات ہے پاکستان کا صرف ایک ہی لیڈر ہے عمران خان اپوزیشن والےسارے تاش کے پتے ہیں پھونکوں سے گر جانے والے ایک دھکا دیا تو بکھر جائینگے D چوک کے جلسے کا انتظار کریں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 13, 2022
فواد چودھری نے اپوزیشن کو ڈی چوک جلسے کے انتظار کا مشورہ بھی دیا۔