ہم اس لیڈر کیساتھ کھڑے ہیں جس نے ورلڈ چیمپئن بنایا: فرخ حبیب

ہم اس لیڈر کیساتھ کھڑے ہیں جس نے ورلڈ چیمپئن بنایا: فرخ حبیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ہم اس لیڈر کیساتھ کھڑے ہیں جس نے پاکستان کو ورلڈ چیمپئن بنایا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی اوورسیز کانفرنس سے خطاب میں وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نےاوورسیز پاکستانیوں کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ بلاول، آصف زرداری اور مریم آکے دیکھیں، یہ فارن فنڈنگ یہاں بیٹھی ہے، یہ ہے وہ فارن فنڈنگ جو ہمیں سالانہ تیس ارب ڈالر دیتی ہے، عمران خان کی وجہ سے بیرون ملک مقیم  پاکستانیوں کی عزت بڑھی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ مریم اور بلاول اپنے 100 ڈونرز  کے  نام ہی بتا دیں؟ انہوں نے جو گڑھا کھودا ہے خود اس میں جا گریں گے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ان کرپشن کرنے والوں سے پوچھیں کہ پیسے کہاں سے آئے؟ تو کہتے ہیں دادا جان سے پوچھیں، دادا جان سے کیسے پوچھیں وہ تو اللہ کو پیارے ہوگئے، آپ لوگ یاد رکھیں، وہ وقت دور نہیں جب آپ سب پاکستان کے اندر ہوں گے، عمران خان پاکستان کو کھویا ہوا مقام دلائیں گے۔

تحریک عدم اعتماد پر بات کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ  جتنی مرضی عدم اعتماد لے آئیں، یہ عمران خان پر اعتماد پلس ہونے جا رہا ہے، عمران خان ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے۔

مصنف کے بارے میں