پاکستان تحریک انصاف کو لاہور میں ریلی کی اجازت مل گئی

پاکستان تحریک انصاف کو لاہور میں ریلی کی اجازت مل گئی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کو  آج بروز پیر لاہور میں ریلی نکالنے کی اجازت مل گئی۔

ضلعی انتظامیہ نے حلف لینے کے بعداجازت  دی۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی جانب سے باقاعدہ اجازت نامے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 اجازت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ عدلیہ اور اداروں کے خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی، فوکل پرسن اور پی ٹی آئی ذمہ داران متعلقہ سیکیورٹی اور ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں گے۔اجازت نامے میں درج ہے ٹریفک میں خلل نہ ڈالنے کیلئے پی ٹی آئی ذمہ داران مکمل تعاون کریں گے، پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچنے کی صورت میں پی ٹی آئی کے متعلقہ ذمہ داران ذمہ دار ہوں گے، ساونڈ سسٹم کے استعمال سے متعلق متعلقہ قانون کی پاسداری کی جائے گی۔

یاد رہےپی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کے مطابق  دوپہر 2 بجے زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت عمران خان کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں یہ ریلی زمان پارک سے علامہ اقبال روڈ، ریلوے سٹیشن سے داتا دربار پہنچے گی۔ 

واضح رہے کہ عمران خان نے اتوار کو  لاہور میں ریلی کا اعلان کیا تھا تاہم صوبائی نگران حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ کی جس کے بعد آج کی ریلی ملتوی کی گئی۔