خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد 

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد 
سورس: File

اسلام آباد:  خاتون سول جج کو دھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ 

ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی ۔ عمران خان کی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی ۔ سول جج رانا مجاہد رحیم نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ 

عمران خان نے اسلام آباد میں ریلی کے دوران خاتون جج زیبا چودھری کو دھمکی دی تھی کہ تم کو میں نہیں چھوڑوں گا۔ 

مصنف کے بارے میں