ڈھاکہ : دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ میں پاکستان کی ٹیم شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں بیٹنگ کرے گی۔
واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں بنگلادیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔