ڈھاکہ : 3 میچز کی سیریز کے آخری ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق بنگلہ دیش پہلے بیٹنگ کرے گا۔
کپتان شاہین آفریدی کے مطابق ٹیم کے دو کھلاڑی، شمائل حسین اور حسین طلعت زخمی ہونے کی وجہ سے میچ میں شامل نہیں ہیں، جبکہ پاکستان کی جانب سے غازی غوری اور سعد مسعود ڈیبیو کر رہے ہیں۔ ڈیبیو پر محمد رضوان نے غازی غوری کو کیپ دی جبکہ سعد مسعود کو حارث رؤف نے کیپ دی۔
پاکستان کی ٹیم اس میچ میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، غازی غوری، محمد رضوان، سلمان آغا، عبدالصمد، سعد مسعود، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف، اور ابرار احمد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 128 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش کامیاب ہوا تھا، اس طرح سیریز کا فیصلہ آخری میچ میں ہوگا۔