Get Alerts

پی آئی اے ہیڈ کوارٹر کو کراچی سے منتقل کرنے کیخلاف قرارداد سینٹ میں جمع

پی آئی اے ہیڈ کوارٹر کو کراچی سے منتقل کرنے کیخلاف قرارداد سینٹ میں جمع
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : اپوزیشن نے پی آئی اے ہیڈ کوارٹر کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے خلاف قرارداد سینٹ میں جمع کرا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے پی آئی اے ہیڈ کوارٹر کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے خلاف قرارداد سینٹ میں جمع کرا دی ہے ۔

پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے قرارداد جمع کرائی جس میں موقف اپنایا گیا کہ ایوان بالا نے بھی پی آئی اے ہیڈ کوارٹر کو منتقل کرنے کی مخالفت کی ہے ، پی آئی اے ہیڈ کوارٹر کو پورٹ سٹی میں ہی رہنے دیا جائے ۔

سینٹ میں وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور نے موقف اپنایا کہ حکومت کا پی آئی اے کا ہیڈ کوارٹر کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔