اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم، پاکستانی کرکٹرز کی شدید مذمت

اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم، پاکستانی کرکٹرز کی شدید مذمت

لاہور: پاکستانی کرکٹرز نے بھی نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم پر آواز بلند کرتے ہوئے اسے بہیمانہ قرار دیدیا ہے۔ کرکٹرز کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو اس ظلم وزیادتی کیخلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔

a40d41ddee911338e938de485a4b8385

اس سلسلے میں کپتان بابر اعظم کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک مذمتی بیان جاری ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں انسانیت کی خاطر اس ظلم کیخلاف کھڑے ہونا چاہیے۔ میں فلسطینی عوام کیلئے دعاگو ہوں۔

a763b98e9bf90a1d03d2515580a6a324

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے بھی اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ انھیں فلسطین میں ہونے والے حملوں پر بہت دکھ ہے۔ ان پُرتشدد کارروائیوں کیخلاف فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ اللہ فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی مدد فرمائے، میں ان کیلئے دعاگو ہوں۔

8baf7b61c4e8dd98d1eacc51b3c3798e

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر وہاب ریاض کی جانب سے بھی جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ میں اسرائیل کا ظلم سہہ رہے فلسطینی بچوں، بھائیوں اور بہنوں کیلئے خدا کے حضور دعاگو ہوں۔ میری اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں ان سب کی مدد فرمائے۔ فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ انتہائی دل گرفتہ ہے۔

7969dcd1f64d1e57f2fabcbe9ebbaef2

پاکستانی کرکٹر محمد عامر نے اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہر اسلامی ملک کم از کم اپنے فلسطینی بھائیوں کیلئے آواز تو بلند کرے، ان کی زندگی بھی معنی رکھتی ہے۔

پاکستانی ٹیم کے اوپنر کھلاڑی فخر زمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل وہ تمام غیر قانونی اقدامات اٹھا رہا ہے جس سے عالمی امن مجروع ہو سکے۔ نہتے فلسطینیوں کو ان کے گھروں اور زمینیوں سے بے دخل کیا جا رہا ہے جبکہ مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے والے نہتے مسلمانوں پر بھی حملے کئے جا رہے ہیں۔

d578924f62c9a3bbc70d495c19b86693

سینئر کرکٹر محمد حفیظ نے وزیراعظم عمران خان کی ٹویٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں محمد حفیظ ہوں، ایک محب وطن پاکستانی اور مسلمان، ہم غزہ اور فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔