یوٹیوب کا شارٹ ویڈیوز بنانے والوں پر ڈالروں کی بارش ،ٹک ٹاکرز کی موجیں

youtube-tiktok-shot videos

لاہور :ـیوٹیوب نے یو ٹیوب کے نئے فیچر شارٹس پر مقبول ویڈیوز بنانے والوں کیلئے کروڑوں ڈالرز کے کیرئر فنڈ کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنے مختصر ویڈیو فیچر 'شارٹس پر مقبول ویڈیوز بنانے والے صارفین کے لیے 10 کروڑ ڈالرز کے  کرئیر فنڈ کا اعلان کر دیا جس کے تحت رواں برس اور 2022 میں مقبول مختصر ویڈیوز بنانے والے صارفین کو یوٹیوب رقم کی ادائیگی کرے گا ۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ کرئیٹر فنڈ کا آغاز آئندہ مہینوں میں ہو گا جبکہ پلیٹ فارم رواں برس اور 2022 میں مقبول مختصر ویڈیوز بنانے والے صارفین کو رقم کی ادائیگی کرے گا۔

یوٹیوب کا یہ فیچر ٹک ٹاک ایپلی کیشن ہی کی طرح ہے ،جہاں صارفین 60 سیکنڈز کے دورانیے کی مختصر ویڈیو بنا سکتے ہیں،اس طرح اب ٹک ٹاک شارٹ ویڈیوز بنانے والے اپنے فن کا مظاہرہ یوٹیوب شارٹس پر دکھا کر با آسانی لاکھوں ڈالرز کما سکتے ہیں ۔