چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور پہنچ گئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور پہنچ گئے

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لاہور پہنچ گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی قافلے کی صورت میں اسلام آباد سے لاہور پہنچے۔ لاہور پہنچنے پر پی ٹی آئی کارکنان نے  سابق وزیر اعظم کا ٹھوکر نیاز بیگ  پر بھرپور استقبال کیا گیا جس کے بعد وہ زمان پارک روانہ ہوئے۔ زمان پارک پر بھی کارکنان کی جانب سے آتشبازی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

خیال رہے گزشتہ روز  صبح 11 بجے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے تھے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے انہیں تمام مقدمات جو ان کے خلاف درج ہیں اور وہ جو درج ہونے ہیں ان میں ضمانت دے دی تھی۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ عمران خان کو کسی بھی مقدمے میں پیر کی صبح تک گرفتار نہ کیا جائے ۔ انہیں مکمل سیکورٹی دی جائے۔ تحریری حکم نامہ ملنے تک عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں ہی موجود رہے ۔ 

ان کی روانگی سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ارد گرد فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد پولیس نے علاقے کو کلیئر کیا۔ اس کے بعد عمران خان کو  روانہ کردیا گیا۔ عمران خان اسلام آباد پولیس کی سیکورٹی میں لاہورکے لیے روانہ ہوئے۔