اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان کی معیشت پر کوئی بڑا منفی اثر نہیں پڑے گا۔ برطانوی خبر ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کے باوجود کسی نئے معاشی جائزے کی ضرورت نہیں۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ سے متعلق بات چیت 14 سے 23 مئی تک جاری رہے گی اور امید ہے کہ بیل آؤٹ معاہدے کے تحت اگلی قسط کی ادائیگی منگل کے روز متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ تجارتی مسائل ہیں، لیکن توقع ہے کہ وہ "شارٹ آرڈر" یعنی جلد حل ہو جائیں گے۔ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ امریکہ سے کپاس، سویا بین اور ہائیڈرو کاربنز جیسی اشیاء کی درآمدات میں اضافہ کیا جائے۔
ساتھ ہی انہوں نے زور دیا کہ بھارت کو یکطرفہ طور پر معطل کیا گیا سندھ طاس معاہدہ دوبارہ بحال کرنا ہوگا، کیونکہ یہ علاقائی استحکام کے لیے ضروری ہے۔