Get Alerts

صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے تین روزہ مشرق وسطیٰ کے دورے کے آغاز پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ یہ دورہ صدر ٹرمپ کی دوسری بار صدارت سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا بین الاقوامی دورہ ہے۔

سعودی عرب میں ان کی ملاقات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے متوقع ہے، جہاں خطے کی سیکیورٹی، ایران کے جوہری پروگرام، غزہ میں جنگ بندی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں جیسے اہم موضوعات پر گفتگو ہو گی۔

صدر ٹرمپ خلیج تعاون کونسل (GCC) کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور جی سی سی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کا امکان ہے۔ اس موقع پر سعودی قیادت کی جانب سے امریکی صدر کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

ٹیگز: