لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ بھارت دوبارہ حملے کی جرات نہیں کرے گا، اگر ایسی کوئی کوشش کی گئی تو اسے سخت جواب ملے گا۔
منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں، پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کے دفاع کے لیے متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے خلاف ہم سب ایک ہیں اور ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔