Get Alerts

پاکستانی اداکاروں کو بھارتی فلموں کے پوسٹرز سے ہٹانے کا عمل جاری

پاکستانی اداکاروں کو بھارتی فلموں کے پوسٹرز سے ہٹانے کا عمل جاری

نئی دہلی:بھارت نے پاکستانی اداکاروں کو اپنے فلموں اور گانوں کے پوسٹرز سے ہٹا دیا ہے، یہ کارروائی بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے خلاف تازہ ترین پابندیوں کے حصے کے طور پر کی گئی ہے۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب، سپاٹیفائے اور دیگر میوزک سٹریمنگ پلیٹ فارمز سے بھی پاکستانی اداکاروں کو نکال دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب سے پہلے پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کو فلم "صنم تیری قسم" کے پوسٹر سے ہٹایا گیا تھا۔ بعد ازاں فواد خان اور ماہرہ خان سمیت دیگر پاکستانی فنکاروں کو بھارتی فلموں اور گانوں کے پوسٹرز سے نکال دیا گیا۔ فواد خان کو "کپور اینڈ سنز" اور "اے دل ہے مشکل" کے پوسٹرز سے ہٹایا گیا، جبکہ ماہرہ خان کو "رئیس" کے پوسٹرز سے نکال دیا گیا۔

یہ اقدام بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں، گلوکاروں اور ٹی وی چینلز پر عائد کی جانے والی پابندیوں کا حصہ ہے۔ یوٹیوب اور دیگر سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر پاکستانی گانوں اور اداکاروں کے مواد کو ہٹانے کا عمل بھی جاری ہے، تاہم ابھی بھی کچھ پاکستانی گانے یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز پر موجود ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی کے دوران، بھارتی حکام نے پاکستانی مواد پر مزید پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستانی فنکاروں اور مواد کے خلاف سخت اقدامات شروع کیے۔

ٹیگز: