Get Alerts

مودی کے دن گنے جا چکے، فیصلہ بھارتی عوام کرے گی: وزیر دفاع خواجہ آصف

مودی کے دن گنے جا چکے، فیصلہ بھارتی عوام کرے گی: وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد:  وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دن گنے جا چکے ہیں، اور اب ان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ بھارتی عوام کرے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کو بھارتی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سخت تنقید کا سامنا ہے۔ انہوں نے اپنی تقریر کے دوران عوامی خدشات کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان گزشتہ 25 سالوں سے دہشتگردی کا شکار ہے اور اس جنگ میں بہت بھاری نقصان اٹھا چکا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش بھی کی تھی، لیکن بھارت کی طرف سے اس کا سنجیدہ جواب نہیں آیا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر اور پانی جیسے حساس امور پر بات چیت کا خواہاں ہے، تاہم سندھ طاس معاہدے میں کوئی چھیڑ چھاڑ قابل قبول نہیں۔

انہوں نے بھارت پر دہشتگردی کو فروغ دینے کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا اور امریکہ میں بھارتی مداخلت اور دہشتگردی کے شواہد موجود ہیں۔

Trump meets with Saudi crown prince as Middle East trip gets under way

ٹیگز: