لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک پرواز کرنے والے ایک مشتبہ سرویلنس ڈرون کو سکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جام کر کے زمین پر اتار لیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، تاہم اس کی پرواز اور مقاصد سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق یہ ایک نگرانی (سرویلنس) کے لیے استعمال ہونے والا ڈرون تھا جسے ایئرپورٹ کے ممنوعہ فضائی زون میں دیکھا گیا۔