لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ 8 میچز کا حتمی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ان میچز کا آغاز 17 مئی کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ سے ہوگا، جبکہ فائنل 25 مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پی سی بی کے مطابق، 18 مئی کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر ڈبل ہیڈر میچز ہوں گے۔دوپہر میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ۔ شام میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ ہوگا۔
19 مئی کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان ایونٹ کا آخری گروپ میچ ہوگا۔ اس کے بعد 21 مئی کو پہلا کوالیفائر لاہور میں، اور 22 و 23 مئی کو ایلیمینیٹرز ہوں گے۔
فائنل 25 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا، اور ٹکٹوں کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔پی سی بی کے مطابق، میچز کا آغاز دوپہر 3 بجے اور شام 7:30 بجے ہوگا۔ تمام فرنچائزز اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں، اور اگر کسی فرنچائز کو غیر ملکی کھلاڑی دستیاب نہیں ہوں گے، تو مقامی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔