Get Alerts

دہشت گردی کے خلاف بے مثال بہادری: لیاقت شہید کے لیے 'ستارۂ شجاعت' کا اعلان، اہل خانہ اعزاز لینے اسلام آباد روانہ

دہشت گردی کے خلاف بے مثال بہادری: لیاقت شہید کے لیے 'ستارۂ شجاعت' کا اعلان، اہل خانہ اعزاز لینے اسلام آباد روانہ

جنڈ / اسلام آباد:خودکش بمبار کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر قیمتی جانیں بچانے والے قومی ہیرو لیاقت شہید (ولد کریم الٰہی) کی عظیم قربانی کا قومی سطح پر اعتراف کر لیا گیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان کی خصوصی سفارش پر صدر مملکت نے لیاقت شہید کے لیے پاکستان کے دوسرے بڑے سول اعزاز برائے بہادری 'ستارۂ شجاعت' کی منظوری دے دی ہے۔


لیاقت شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ایک بڑے جانی نقصان کو ٹال دیا اور خودکش حملہ آور کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ ان کی اس جرأت اور فرض شناسی کو پوری قوم کے لیے ایک روشن مثال قرار دیا گیا ہے۔اس عظیم قربانی کے اعتراف میں لیاقت شہید کے اہل خانہ، جن میں ان کی والدہ، صاحبزادے اور بھائی شامل ہیں، 'ستارۂ شجاعت' وصول کرنے کے لیے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔ شہید کے اہل خانہ کو مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ روانہ کیا گیا ہے، جس میں اے سی جنڈ اور ایلیٹ فورس کا دستہ بھی ان کے ہمراہ ہے۔ لیاقت شہید کے اہل خانہ آج شام صدر پاکستان سے یہ باوقار اعزاز وصول کریں گے۔
لیاقت شہید کی یہ قربانی دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے، اور پوری قوم اپنے اس بہادر سپوت کو سلام پیش کرتی ہے۔

ٹیگز: