Get Alerts

شردھا کپور نے اپنے مداح کو اسٹیج پر بلا کر گلے لگا لیا

شردھا کپور نے اپنے مداح کو اسٹیج پر بلا کر گلے لگا لیا

ھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل شردھا کپور نے اپنی نئی فلم ’’راک آن 2 ‘‘ میں مد مقابل اداکار فرحان اختر کے ہمراہ ایک اسٹیج پروگرام میں پرفارم کی

ممبئی:  بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل شردھا کپور نے اپنی نئی فلم ’’راک آن 2 ‘‘ میں مد مقابل اداکار فرحان اختر کے ہمراہ ایک اسٹیج پروگرام میں پرفارم کیا، اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض ساجد خان اور رتیش دیش مکھ انجام دے رہے تھے۔ شردھا کپور نے محسوس کیا کہ ناظرین میں موجود ایک نوجوان ایسا بھی ہے جو کہ ان سے اسی دن ملاقات بھی کر چکا ہے اور ایک دو بار نہیں بلکہ 17 مرتبہ ان کے آس پاس دیکھا گیا ہے۔ شردھا کپور نے شو کے دوران ناصرف اس نوجوان کو اسٹیج پر بلایا بلکہ ناظرین سے اس کا تعارف کرانے کے بعد اسے گلے بھی لگایا۔ واضح رہے کہ شردھا کپور آج کل اپنی نئی فلم ’’راک آن 2 ‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور یہ فلم 11 نومبر کو ریلیز ہوچکی ہے

ٹیگز: shardha kapor