Get Alerts

پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمنز کے درمیان آخری ٹی 20 کل ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمنز کے درمیان آخری ٹی 20 کل ہوگا

شارجہ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹی 20 میچ کل شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کو سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ ویمن نے 15 رنز دوسرے میں 39 رنز اور تیسرے میں 42 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ واضح رہے کہ کیوی ٹیم اس سے قبل ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کر چکی ہے۔