Get Alerts

خاتون کو گالیاں دینے پر سعودی عرب میں سابقہ شوہر کو 40 کوڑوں کی سزا سنادی گئی

خاتون کو گالیاں دینے پر سعودی عرب میں سابقہ شوہر کو 40 کوڑوں کی سزا سنادی گئی
کیپشن: فائل فوٹو

جدہ:سعودی عرب میں طلاق یافتہ خاتون کے گالیاں دینے پر سابقہ شوہر کو 40 کوڑوں کی سزا سنادی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق جدہ میں قائم اپیل عدالت نے مطلقہ کی جانب سے دائر مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے اس کے سابقہ شوہر کو 40 کوڑوں کی سزا سنادی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں مذکورہ خاتوں سے کہا ہے کہ وہ دشنام طرازی کرنے والے سابق شوہر کو کھلے مقام پر 40کوڑوں کی سزا کا منظر دیکھنا چاہے تو اسے اس کا موقع بھی دیا جائے گا۔

سابق شوہر نے واٹس ایپ پر اخلاق اور آبرو کے حوالے سے الزامات لگائے تھے اور 600گالیاں تحریر کر کے بھیجی تھیں۔ واضح رہے کہ مطلقہ اور سابق شوہر کے در میان بچوں کی پرورش پر جھگڑا ہو گیا تھا۔