کیا احتساب صرف 4 منتخب سیاستدانوں کا ہی ہونا ہے:بختاور بھٹو زرداری

کیا احتساب صرف 4 منتخب سیاستدانوں کا ہی ہونا ہے:بختاور بھٹو زرداری
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری آج بینکنگ کورٹ پیش ہوئے۔

والد کی عدالت پیشی کے بعد ان کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے ٹویٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ میرے والد اور سابق صدر آصف علی زرداری آج عدالت میں اپنی عبوری ضمانت حاصل کرنے کے کے بعد واپس آئے ہیں۔لیکن کوئی مسئلہ نہیں ان کی زندگی عدالتوں میں گزری ہے۔

میرے والد عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔لیکن سوال یہ ہے کہ سابق آمر کہاں ہیں؟وہ ابھی تک گالف کورس میں کیوں رہ رہے ہیں؟کیا احتساب صرف 4 منتخب سیاستدانوں کا ہی ہونا ہے۔


خیال رہے بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزم انور مجید کے بیٹے، سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک، پی پی پی ایم پی اے کلثوم چانڈیو، رہنما ڈاکٹر راکیش اور صوبائی وزیر ناصر شاہ سمیت دیگر عدالت پہنچے۔

0eacadece726a4a7d3fb1501f4fd9ed1


اس موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے. عدالت میں ملزمان فریال تالپور، علی مجید، نمر مجید، مصطفی ذوالقرنین و دیگر پیش ہوئے تاہم سابق صدر آصف علی زرداری ایک مرتبہ پھر مقررہ وقت پر عدالتمیں پیش نہیں ہوئے. جیل انتظامیہ کی جانب سے حسین لوائی اور عبدالغنی مجید کو عدالت پہنچایا گیا تھا. آصف علی زرداری کے وکلا کا کہنا تھا کہ سابق صدر راستے میں ہیں اور وہ عدالت آرہے ہیں۔


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے عدالت کو تفتیش سے آگاہ کیا گیا. ایف آئی اے کے مطابق کیس میں آصف علی زرداری، فریال تالپوراور دیگر ملزمان ضمانت پر رہا ہیں جبکہ انوار مجید، عبدالغنی مجید، حسین لواہی، طحہ رضا گرفتار ہیں. پیپلز پارٹی کی رہنما اور آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور حاضری لگانے کے بعد واپس روانہ ہوگئیں۔

عدالت نے آصف علی زرداری، فریال تالپور اور نمر مجید سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 10 دسمبر تک کی توسیع کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی۔