سیاسی مخالفین اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم کے نام کو مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں :بختاور بھٹو

سیاسی مخالفین اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم کے نام کو مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں :بختاور بھٹو
کیپشن: image by facebook

کراچی  : بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے محترمہ بینظیر کی تصویر تک ہٹا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے انکم سپورٹ پروگرام سے محترمہ بینظیر بھٹو کی تصویر تک ہٹا دی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن نے مل کر اسلام آباد ائیرپورٹ سے بھی محترمہ بینظیر کے نام کو ہٹا دیا جوکہ قابل افسوس اور پیلزپارٹی دشمنی پالیسی ہے ۔

بختاور بھٹو نے کہا کہ مخالفین اسلامی ممالک کی پہلی خاتون وزیراعظم کے نام کو مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں شاید اس سے وہ واقف نہیں ہیں کہ محترمہ بینظیر بھٹو آج بھی قابل رشک ہیں اور مخالفین ان کی شہادت سے بعد اب بھی ان کے نام سے ڈرتے ہیں۔