Get Alerts

تحریک انصاف کا اسلام آباد کا ماسٹر پلان تبدیل کرنے کا بڑا فیصلہ

تحریک انصاف کا اسلام آباد کا ماسٹر پلان تبدیل کرنے کا بڑا فیصلہ
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : تحریک انصاف کی حکومت نے اسلام آباد کا ماسٹر پلان تبدیل کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد کا ماسٹر پلان تبدیل کرنے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ہے ، عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد کا ماسٹر پلان تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسٹر پلان میں تبدیلی کے لیے بڑی آرکیٹیکٹ فرم کی خدمات لی جائیں گی ، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ شہر کا ماسٹر پلان 20 سال کے بعد تبدیل ہونا تھا ۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ من پسند تبدیلیوں نے شہر کا نقشہ بگاڑ دیا ہے ، ماسٹر پلان میں تبدیلی شہریوں کے مفاد میں کی جا رہی ہے ۔