اگر مگر کے بعد گھر، قومی کھلاڑی بھارت سے وطن واپس پہنچ گئے

اگر مگر کے بعد گھر، قومی کھلاڑی بھارت سے وطن واپس پہنچ گئے
سورس: File

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ  میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کرنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کولکتہ سے براستہ دبئی وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ 

قومی ٹیم کے کپتان نجی ایئرلائن کے ذریعے لاہور پہنچے، ٹیم منیجر اور کرکٹ بورڈ کے عملے کے دیگر ارکان بھی بابر اعظم کے ہمراہ وطن واپس پہنچے ہیں۔ کپتان بابراعظم سمیت 11 کھلاڑی اتوار کی صبح کولکتہ سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔

پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کا دوسرا گروپ کولکتہ سے دبئی کے راستے  لاہور پہنچ گیا۔ دوسرے اسکواڈ میں آغا سلمان، شاہین آفریدی اور امام الحق سمیت مینجمںٹ کے اراکین لاہور پہنچے۔

رپورٹس کے مطابق بابراعظم کے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کے مداحوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

ab00ba91a52559759ddc6c05beea0e4b

 

 
 قومی کرکٹ ٹیم کے کچھ اراکین دبئی سے اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوئے۔



مصنف کے بارے میں