Get Alerts

پی ٹی آئی کے سب سے مضبوط گڑھ چکوال سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی نے بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا

پی ٹی آئی کے سب سے مضبوط گڑھ چکوال سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی نے بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا

چکوال : چکوال سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔ 

اپنے بیان میں سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے کہا کہ 9 مئی کے قابل مزمت واقعات کے بعد ہم نے  کافی عرصہ انتظار کیا کہ پارٹی کی اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی میں کوئی فرق آئے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی اور دوستوں و سپورٹرز کے ساتھ مشورے کے بعد پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں۔

سردار ذوالفقار علی خان دلہہ 2018 سے 2023 کے دوران این اے 64 چکوال ون سے  پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے رہے ہیں