Get Alerts

اسلام آباد: کچہری خودکش دھماکے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس دوبارہ کھول دیا گیا، سکیورٹی کے سخت انتظامات

اسلام آباد: کچہری خودکش دھماکے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس دوبارہ کھول دیا گیا، سکیورٹی کے سخت انتظامات

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کچہری میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد آج فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور عدالتی سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال ہو چکی ہیں۔

جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا اور سائلین کی بڑی تعداد آج پیش ہونے کے لیے پہنچ چکی ہے۔ تاہم، سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہر آنے والے شخص کی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے تاکہ مزید کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

انتظامیہ کے مطابق وکلا کے کلرکس کو صرف آفیشل کارڈ دکھانے کے بعد ہی اندر داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے، جبکہ سائلین کو تفصیلی تلاشی اور ذاتی معلومات فراہم کرنے کے بعد کمپلیکس میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ دھماکے کے بعد سکیورٹی اداروں نے فوراً دھماکے کے مقام سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے تھے، اور تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب، وکلا برادری نے اس سانحے کے خلاف 13 اور 14 نومبر کو دو روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جس دوران وہ عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔اسی طرح، فیملی کورٹس میں قائم ڈے کیئر سینٹر کو مزید چند روز تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے

ٹیگز: