Get Alerts

ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرادیے: تحفظ اور کنٹرول میں اضافہ

ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرادیے: تحفظ اور کنٹرول میں اضافہ

کیلیفورنیا : ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے تاکہ انہیں پلیٹ فارم پر زیادہ تحفظ اور کنٹرول حاصل ہو سکے۔ ان نئے فیچرز کا مقصد صارفین کو ان کے مواد کی رسائی اور ان کے مداحوں سے تعلق کو بہتر بنانے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

ان فیچرز میں سے سب سے اہم "کریٹیر کیئر موڈ" ہے، جس کی مدد سے صارفین اپنے کمنٹس کو زیادہ بہتر انداز میں منظم کر سکیں گے۔ اس فیچر کے ذریعے توہین آمیز، ہراساں کرنے والے یا نامناسب کمنٹس کو خودکار طور پر چھپایا جائے گا۔ مزید یہ کہ اس فیچر میں ایسے کمنٹس کو بھی فلٹر کیا جائے گا جو پہلے رپورٹ، ڈس لائیک یا ڈیلیٹ کیے جا چکے ہوں گے۔ ٹک ٹاک نے بتایا کہ اس فیچر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا استعمال کیا جائے گا، جو صارفین کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

ایک اور اہم فیچر "کانٹینٹ چیک لائٹ" ہے، جو فی الحال ٹک ٹاک اسٹوڈیو کے ویب ورژن میں دستیاب ہوگا۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی ویڈیوز کی پوسٹنگ سے پہلے یہ جان سکیں گے کہ ان کا مواد "فار یو فیڈ" میں نظر آنے کے قابل ہے یا نہیں۔ اگر ویڈیو میں کسی قسم کی کمی یا مسئلہ ہو گا تو صارفین اسے پوسٹ کرنے سے پہلے اس میں تبدیلیاں کر سکیں گے تاکہ مواد کمیونٹی گائیڈ لائنز کے مطابق ہو۔

اس کے علاوہ، ٹک ٹاک نے "کریٹیر ان باکس" بھی متعارف کرایا ہے۔ یہ ایک میسجنگ ہب ہے، جس میں فوری جوابات کے ٹیمپلیٹس، ان ریڈ (unread) میسجز اور اسٹار لگائے گئے پیغامات کے لیے الگ فولڈرز ہوں گے۔ اس فیچر کا مقصد صارفین کے لیے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنا آسان اور تیز بنانا ہے۔

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ ان نئے فیچرز کے ذریعے پاکستانی صارفین کو زیادہ محفوظ اور بہتر تجربہ فراہم کیا جائے گا، تاکہ وہ اپنے مواد کو زیادہ موثر طریقے سے شیئر کر سکیں اور مداحوں کے ساتھ بہتر تعلق قائم کر سکیں۔

ٹیگز: