Get Alerts

کراچی:چورنگی کے قریب کیمروں کے لئے لگایا گیا ڈسٹری بیوشن باکس چوری

کراچی:چورنگی کے قریب کیمروں کے لئے لگایا گیا ڈسٹری بیوشن باکس چوری

کراچی : کراچی کے علاقے بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب سیف سٹی پروجیکٹ سے منسلک ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونے کی واردات سامنے آئی ہے۔ سیف سٹی پروجیکٹ کے ڈائریکٹر جنرل آصف اعجاز شیخ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چوری کے بعد سیف سٹی کیمروں کا نیٹ ورک متاثر ہوا اور کیمرے کام کرنا بند ہو گئے۔ کیمرے کھمبے سے اُتار لیے گئے تھے، جس کے باعث شہر میں نگرانی کا نظام متاثر ہوا۔

آصف اعجاز شیخ کے مطابق، ڈسٹری بیوشن باکس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان موجود تھا اور اس چوری کے واقعے نے سوالات اٹھا دیے ہیں کہ الارم سسٹم کیوں نہیں بجا، جب کہ باکس کی چوری ہوئی۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

یہ واردات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کراچی میں فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں۔ بلاول ہاؤس کے قریب اس مصروف ترین چورنگی پر کیمروں کا ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونا شہریوں کے لیے تشویش کا باعث بن رہا ہے، کیونکہ یہ واقعہ شہر کی سیکیورٹی کے حوالے سے سنگین سوالات پیدا کرتا ہے۔

ٹیگز: