Get Alerts

 نادرا میں مختلف ڈیٹا و اے آئی کی آسامیوں کے لیے بھرتی کا اعلان

 نادرا میں مختلف ڈیٹا و اے آئی کی آسامیوں کے لیے بھرتی کا اعلان

اسلام آباد : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے مختلف ڈیٹا اور اے آئی سے متعلقہ آسامیوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کر لیں۔ امیدوار 20 نومبر 2025 تک درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ تمام آسامیوں کا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ہے۔

نادرا نے ڈپٹی ڈائریکٹر (سیمنٹک لیڈ)، ڈپٹی ڈائریکٹر (سیمنٹک بزنس انٹیلی جنس ڈویلپر)، ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈیٹا انجینئر لیڈ) اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ٹیرا ڈیٹا ڈی بی اے) کے عہدوں کے لیے اہل امیدواروں کو درخواست دینے کی دعوت دی ہے۔ یہ آسامیاں ڈیٹا انیلیٹکس، مصنوعی ذہانت، بزنس انٹیلی جنس اور ڈیٹا بیس مینجمنٹ کے شعبوں میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے اہم موقع فراہم کرتی ہیں۔

نادرا کا کہنا ہے کہ امیدوار اس کے ڈیٹا پر مبنی ایکو سسٹم اور پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے مشن کا حصہ بن سکتے ہیں۔

ٹیگز: