ارم عظیم فاروقی نے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر لی

ارم عظیم فاروقی نے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر لی

کراچی: چند عرصے قبل تحریک انصاف میں شامل ہونے والی سابق رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے پی ٹی آئی چھوڑ نے اعلان کر دیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ سندھ میں پی ٹی آئی اپنا وہ کردار ادا نہیں کر رہی جو میری سوچ سے مطابقت رکھتا ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں اپنے مستقبل کا فیصلہ آنے والے دنوں میں کروں گی۔


واضح رہے کہ ارم عظیم فاروقی ایم کیوایم سے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئی تھی۔ارم عظیم فاروقی نے مزید کہا کہ میں اپنے سپورٹز کا شکریہ بھی ادا کرتی ہوں ،پی ٹی آئی کی وہ پالیسیاں جو ملک کے مفاد کے لئے ہوں گی ان میں حصہ دار رہوں گی۔