ضمنی انتخابات کے لیےبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوپاس کوڈ جاری

ضمنی انتخابات کے لیےبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوپاس کوڈ جاری
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: ضمنی انتخابات کے لیے 7 ہزار364 رجسٹرڈ آئی ووٹرزکوپاس کوڈجار ی کردیئے گئے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم کاکہناہے کہ سمندر پار پاکستانی نادرا کی ہیلپ لائن سے مددبھی لے سکتے ہیں۔اوورسیزووٹرپاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ووٹ ڈالنے کانیاطریقہ انٹرنیٹ ووٹنگ کارمتعارف کرادیاگیاہے جس کے ذریعے سے اپناووٹ ڈال سکیں گے۔

آئی ووٹنگ سے مستقبل میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں کیلئے ووٹنگ میں حصہ لینے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ یہ تجربہ کامیاب رہا یا ناکام آئندہ ای ووٹنگ کافیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے 7 ہزار364 رجسٹرڈ آئی ووٹرزکوپاس کوڈجار ی کردیئے گئے ہیں۔

ندیم قاسم نے کہا کہ ویب سائٹ پرجاری ویڈیو کے ذریعہ کمیشن نےووٹرز کو رجسٹریشن اور ووٹ کاسٹ کرنے کے طریقہ کارسے آگاہ کیاہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کاکہناتھاکہ تارکین وطن کی جانب سے آئی ووٹنگ میں عدم دلچسپی کے باعث بہت کم ووٹرزرجسٹرڈہوپائے۔