زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:گزشتہ روز قصور کی ننھی زینب سمیت دیگر بچیوں کے قاتل عمران کے بلیک وارنٹ جاری ہونے کے بعد مجرم کو سر عام پھانسی پر لٹکانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مجرم عمران کی سرعام پھانسی کیلئے درخواست زینب کے والد امین انصاری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں مجرم کی سرعام پھانسی کی استدعا کی گئی ہے۔امین انصاری نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ مجرم عمران علی کی سرعام پھانسی سے لوگ عبرت پکڑیں گے اور اس طرح کے مجرمانہ فعل دوبارہ سرزد نہیں ہوں گے۔


خیال رہے کہ گزشتہ روز مجرم عمران علی کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق مجرم کو 17 اکتوبر کو پھانسی دی جائے گی۔ مجرم عمران کو مجموعی طور پر 21 بار سزائے موت سنائی گئی تھی جبکہ 25 لاکھ روپے جرمانہ اور20 لاکھ 55 ہزار روپے دیت ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا تھا۔