عامر خان کی بیٹی ایرا خان کے ٹیٹو اور ورک آؤٹ کی تصاویر وائرل ہوگئی

عامر خان کی بیٹی ایرا خان کے ٹیٹو اور ورک آؤٹ کی تصاویر وائرل ہوگئی

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان لائم لائٹ سے دور رہتی ہیں ، لیکن ان کی فین فالوئنگ کسی بالی ووڈ اسٹار سے کم نہیں ہے ، یہی وجہ ہے کہ آئے دن ان کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں ۔

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان بھلے ہی گلیمرس کی دنیا سے ابھی دور ہوں ، لیکن سوشل میڈیا پر انہیں کافی زیادہ پسند کیا جاتا ہے ۔

وہ اکثر اپنے ورک آوٹ کی تصویریں اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں ۔ حال ہی میں ایرا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر یوگا کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے ، جو کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔

سوشل میڈیا یوزرز نے ایک مرتبہ پھر سے بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بیٹی کو اس لئے ٹرول کیا کیونکہ کہ انہوں نے ٹیٹو بنوایا ہوا ہے۔

بالی ووڈ، سیلیبس کے بارے میں لوگ ہمیشہ جاننا چاہتے ہیں۔

وہ کیا پہنتے ہیں، کیا کہتے ہیں، کیا کھاتے ہیں، کیسے اپنی زندگی گزارتے ہیں۔ وہ کس کے ساتھ رشتے میں ہیں۔ عوام یہ سب باتیں جاننا ہیں۔

جب سے لوگوں کو سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی سہولیت ملی ہے سبھی کو لگتا ہے کہ اس طرح ذاتی طور پر کسی پر حملہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔عامر خان کی بیٹی ایرا خان  کو اس مرتبہ ٹیٹو بنانے کیلئے ٹرول کیا گیا۔ جبکہ ان کے جسم پر ایسا کوئی ٹیٹو نہیں نظر آیا۔

دراصل ایرا خان نے حال ہی میں ٹیٹو بنانا سیکھا اس لئے پہلی بار انہوں نے اپنے ٹرینر کے ہاتھ پر ایک ٹیٹو بنایا اور اس کی تصویریں۔ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔ایرا خان نے لکھا کہ وہ اپنے ٹارگیٹ کی فہرست میں نمبر پانچ پر قابض ہونے سے بہت خوش ہیں۔ اس لئے انہوں نے پہلے اپنے ٹرینر کے ہاتھ پر ٹیٹو بنایا۔

پھر انہوں نے مذاق میں لکھا ان کیلئے ایک اور کریئر کا آپشن کھل گیا ہے۔ایرا کی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد کئی لوگ انہیں طرح۔طرح کا گیان دیتے نظر آئے۔ لوگوں نے ایرا کے بارے میں یہاں تک لکھ دیا کہ وہ ایک مخلص مسلم نہیں ہیں۔ یہ کام اسلام میں گناہ ہے۔ وہ ایک مسلمان کے طور پر ایسا کر سکتی ہیں۔

View this post on Instagram

I miss Panchgani. . . . #periodicpanchgangimissing #ppm #dontmissppmdockets #panchgani #valley #valleyfront

A post shared by Ira Khan (@khan.ira) on

آپ کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ ایرا نے ان سبھی باتوں پر زیادہ دھیان نہیں دیا۔ حالانکہ انہوں نے ایسے کسی بھی کمینٹ پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان بھلے ہی گلیمرس کی دنیا سے ابھی دور ہوں ، لیکن سوشل میڈیا پر انہیں کافی زیادہ پسند کیا جاتا ہے ۔

View this post on Instagram

What a view... ???? @photographybyroozbeh . . . #whataview #seasonsmumbai #shoot #photooftheday

A post shared by Ira Khan (@khan.ira) on

وہ اکثر اپنے ورک آئوٹ کی تصویریں اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں ۔ حال ہی میں ایرا نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر یوگا کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے ، جو کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔

 تازہ تصویر میں ایرا خان یوگا کرتی نظر آرہی ہیں ۔ ایرا خان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہوری ہے ۔