پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

کرائسٹ چرچ: تین ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے گروپ اسٹیج کا اختتام جیت پر کیا ، چار میچز میں یہ پاکستان کی تیسری کامیابی ہے ۔ پاکستان کی طرف سے بابراعظم ، محمد رضوان اور محمد نواز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ۔

174 رنز کے تعاقب میں اوپنرز نے پاکستان کو 101 رنز کا آغاز فراہم کیا ، محمد رضوان نے 69 ، بابراعظم نے 55 رنز اسکور کیے ، محمد نواز نے اختتامی اوورز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 45 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

واضح رہے کہ کل فائنل میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا ۔

مصنف کے بارے میں