وزارت خارجہ کے دفتر میں آتشزدگی

وزارت خارجہ کے دفتر میں آتشزدگی
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد کے علاقے ریڈ زون میں واقع وزارتِ خارجہ کی پرانی عمارت کے آخری فلور میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ 

وزارتِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلاچ کا کہنا ہے کہ  آتشزدگی سے دفتر خارجہ کے ریکارڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

 دفترخارجہ کی ترجمان کے مطابق سی ڈی اے کے عملے کے ایک پرانے ایئر کنڈیشننگ پلانٹ کو ختم کرنے کے دوران شارٹ سرکٹ کے باعث معمولی آگ بھڑک اٹھی تھی۔  آگ وزارت خارجہ کی مرکزی عمارت سے باہر لگی  اس وجہ سے کسی ریکارڈ یا انفرا اسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ کسی قسم کی کوئی جانی نقصان کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ  کا بتانا ہے کہ وزارت خارجہ نے فائر بریگیڈ حکام کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں