کار اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

کار اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق
سورس: File

کوٹ اددو:  کوٹ ادو میں تیز رفتار کار اور  ٹریلر کے درمیان تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ نور شاہ طلائی روڈ پر پیش آیاجہاں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ کار سوار افراد ملتان سے کوٹ سلطان ضلع لیہ جارہے تھے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار کی عمریں 30 سے 50 سال کے درمیان ہیں، تمام لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں