Get Alerts

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ حل کرنے کی کوشش کروں گا ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

 پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ حل کرنے کی کوشش کروں گا ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہوتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کا سامنا ہے، جسے حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کی خوشخبری بھی دی اور کہا کہ غزہ کے لیے ’’بورڈ آف پیس‘‘ جلد قائم کیا جائے گا تاکہ جنگ بندی کو مستحکم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی برقرار رہے گی اور یرغمالیوں کی رہائی ممکنہ طور پر مقررہ وقت سے پہلے ہو سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو نے بہت اچھا کام کیا ہے، اور قطر کو بھی اس امن عمل میں کریڈٹ ملنا چاہیے۔ یوکرین جنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر یہ جنگ ختم نہ ہوئی تو وہ یوکرین کو ٹوماہاک میزائل بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کو روکنے کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ سابقہ کوششوں میں انہیں ٹیرف کے ذریعے کامیابی ملی تھی، اور وہ پاکستان اور افغانستان کے مابین جاری جنگ کو بھی حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے کیونکہ وہ جنگوں کے حل میں ماہر ہیں۔

ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ کا یہ دورہ اسرائیل سے شروع ہوگا، جہاں وہ رہا ہونے والے یرغمالیوں اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کریں گے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب اور اسرائیلی عسکری و سیاسی حکام سے میٹنگز بھی ان کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اس کے بعد، امریکی صدر شرم الشیخ، مصر جائیں گے، جہاں غزہ امن سمٹ میں 20 سے زائد ممالک کے رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ اس سمٹ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی معاہدے کے پلان پر بھی غور کیا جائے گا۔

ٹیگز: