کرم : ضلع کرم میں کوئلے کی کان بیٹھنے کے باعث پانچ کان کن جاں بحق ہوگئے۔ یہ حادثہ یاستہ طورہ واڑی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مزدور کام کر رہے تھے۔ حادثے کے وقت کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا اور ملبے تلے چھ کان کن پھنس گئے۔
ذرائع کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں تاج اللہ، زیور الرحمن، شوکت، ناز اللہ اور جان محمد شامل ہیں۔ ان کی لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ملبے سے دو مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ تین کی تلاش کے لیے امدادی کام تیزی سے جاری ہے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب کان کے ایک حصے میں زمین کھسک گئی، جس کی وجہ سے مزدور ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیمیں بھاری مشینری استعمال کرتے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔