لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کو "فرشی وزیراعلیٰ" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ علیمہ خان کی حمایت کی وجہ سے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ تبدیلی بیگم اور باجی کی ذاتی لڑائی کا نتیجہ ہے، جہاں سیاسی فیصلہ خواتین کے تنازعے پر ہوا۔
عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں آئین و قانون کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی اور کہا کہ ایک وزیراعلیٰ ابھی تک ڈی نوٹیفائی نہیں ہوا، پھر دوسرا وزیراعلیٰ کیسے بن گیا؟
انہوں نے سہیل آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کوئی ٹھوس ترقیاتی پلان نہیں، اور ان کی باتیں محض دعوے بازی ہیں۔